۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نوری المالکی رئیس ائتلاف دولت قانون عراق

حوزہ/ سابق عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ الحشد الشعبی کا ہتھیار قابو سے باہر ہتھیار نہیں بلکہ جہاد اوردفاع کا ایک ہتھیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی اور دولۃ القانون پارلیمانی اتحاد کے سربراہ نے ہفتے کے روز الحشد الشعبی اور عراق قبائل  کےاسلحے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کا ہتھیار قابو سے باہر ہتھیار نہیں بلکہ جہاد اوردفاع کا ایک ہتھیار ہے  اور ہماری ایسی پونجی ہے جس نے عراق کو سرفراز اور سر بلند کیا ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ الحشد الشعبی ہمارے لئے فتح اور طاقت کی علامت ہے نیز کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کی ضمانت ہے۔

عراقی سفارت کار کا کہنا ہے کہ الحشد الشعبی سکیورٹی فورسز کی عدم موجودگی کی وجہ سے سکیورٹی کے طول و عرض میں پیدا ہونے والے کسی بھی قسم کی خلل  کو پورا کرنے کی صلاحتی رکھتی ہے ، المالکی نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی نےاب تک نہ کسی بھی محاذ پر شکست کھائی ہے ، نہ کمزوری کا مظاہرہ کیا ہے اور نہ ہی کبھی ہتھیار ڈالے ہیں۔

انہوں نے الحشد الشعبی  فورسز کو "اصول و اقدار کے مالک" قرار دیا جو شعہ ،سنی ،کرد عرب کی تفریق کیے بغیر کام کرتے ہیں،یادرہے کہ اس سلسلے میں ، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے حال ہی میں عراقی مزاحمتی گروپوں کے ہتھیاروں کے بارے میں دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان گروہوں کے ہاتھوں میں موجود ہتھیار قابو سے باہر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .